10 جولائی 2026 - 20:20
ہم پوری طاقت کے ساتھ امامِ شہیدِ انقلاب کا مشن جاری رکھیں گے، کمانڈر انچیف ایران آرمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی: امامِ شہیدِ انقلاب کا مشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا اور اسلامی ایران کے لئے روشن مستقبل رقم کرے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوح کے کمانڈر انچیف،  میجر جنرل امیر حاتمی، نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے، امامِ شہیدِ انقلاب کے پاکیزہ جسم کی تشییع اور وداع کی تقریبات میں تاریخی اور حماسی شرکت پر ایرانی قوم کے تمام طبقوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: تشییع و وداع میں یہ عظیم شرکت دشمنوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے؛ اور امامِ شہیدِ انقلاب کا مشن پوری قوت سے جاری رہے گا اور اسلامی ایران کے لئے روشن مستقبل رقم کرے گا۔

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی سربلند اور سوگوار قوم

ان غم سے مالامال مگر پُرشِکوہ ایام میں، آپ شریف لوگوں نے، ایک بار پھر اپنی عظمت، یکجہتی اور اصلیت و نجابت کا ایک جلوہ دنیا والوں کی نگاہوں کے سامنے اجاگر کیا۔

عزیز ایران، مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کی موج آسا (wavelike) اور بے کراں موجودگی نے ـ امامِ شہیدِ انقلاب اور ان کے محترم خاندان کے پاکیزہ جسموں سے وداع اور ان تشییع جنازہ کے مراسمات میں، ـ 'قوم اور ان اہداف' کے جدائی ناپذیر تعلق کا ایک تابناک حماسہ رقم کیا، 'جو شہداء، خصوصاً امامِ شہیدِ انقلاب کے پاک خون سے' ابدیت کا رنگ اختیار کر چکے ہیں۔

امامِ شہیدِ انقلاب کا مشن ایک  چَشمَہ سار (Source of springs) ہے جو اس قوم کے عزم اور ارادے سے ہمیشہ جاری و ساری رہے گا؛ ایسا مشن جو حق، عدل و انصاف اور مزاحمت و مقاومت کے مضبوط ستونوں پر استوار ہے، اور اس کی روشنی کو دشمن کا کوئی مکر و دسیسہ بجھا نہیں سکتا۔ اسلامی ایران، ـ جیسا کہ اس کی فخر آمیز تاریخ گواہی دے رہی ہے ـ  قُقنُس (Phoenix) کی مانند، سخت آزمائشوں سے عہدہ برآ عہدہ ہونے کے بعد، زیادہ پختہ عزم کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہنے کے لیے زیادہ مضبوط قدم اٹھاتا ہے اور اس بار بھی دوچندان کوشش کے ساتھ، امامِ شہیدِ انقلاب کے اہداف و مقاصد اور عزت، آزادی اور استقامت کے راستے کو جاری رکھنے کو حقیقت کا رنگ دے گا۔

میں اپنے اوپر لازم سمجھتا ہوں کہ اس بالغ و عاقل قوم کے تمام طبقات کو اپنا تشکر و امتنان پیش کروں؛ وہی لوگ جو ملک کے دور و نزدیک کے شہروں اور دیہاتوں سے لے کر دارالحکومت، قم، مشهد، ہمسایہ ملک عراق اور دیگر اسلامی ممالک کے سمجھدار لوگوں تک، محبت اور غم سے بھرے دلوں کے ساتھ، صبر آزما گرمی میں گھنٹوں انتظار کرتے رہے تاکہ اپنے محبوب سے آخری وداع کر سکیں اور ان کمزور دشمنوں کے اس عظیم تاریخی جرم سے اظہارِ نفرت کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (مد ظلہ العالی) سے تجدیدِ بیعت کریں۔

یہ صبر و بردباری، خود ایک بے آواز ترانہ اور تاریخ کے لئے ایک پُرمعنی پیغام ہے۔ نیز، میں سیکورٹی اور ملکی سلامتی کے ذمہ داران، تقریبات کے منتظمین اور خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بہادر اور مطیعِ ولایت اہلکاروں کا انتہائی شکرگزار ہوں جنہوں نے ایران کی عظیم قوم کے خدام کے طور پر زائرین کے لئے شہروں میں مواکب اور خدماتی مراکز قائم کئے؛ نیز اس محنتی طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حکمت، تدبیر اور شب و روز کے جہاد کے ذریعے ان بے مثال مراسمات کے شایانِ شان انعقاد کو ممکن بنایا۔ مختلف اداروں کے درمیان قابلِ تقلید ہم آہنگی اور تعاون، اس مقدس نظام کی پختگی اور طاقت و استعداد کا روشن ثبوت ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha